الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کے مائک پر اعلان جبکہ اس کے پھول مسجد کے مناروں پر لگے ہوں

سوال

مسجد کا مائک لوگوں کے چندہ سے خریدا گیا ہے، اور خرید نے والوں کی نیت یہ تھی کہ اعلان کیا کریں گے، مائک مسجد کے حجرے میں رکھا ہوا ہے، اور اس کے لاؤڈ اسپیکر کے پھول مسجد کے میناروں پر ہیں، تو کیا اعلان کرنا جائز ہے؟

جواب

اگر اذان کے علاوہ کوئی اور اعلان کرنا چاہتے ہیں تو اس جگہ اعلان نہ کریں، مثلاً کسی گم شدہ چیز کو تلاش کرنا ہو یا کسی اور بات کی خبر دینی ہو جس کا تعلق نماز اور مسجد سے نہ ہو تو خارج مسجد یہ کام کریں، مینارہ پر مائک کے پھول اس کے لئے استعمال نہ کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو