جس کو ٹھری کی چھت کو مسجد بنا دیا گیا اس میں رہائش
سوال
مسجد جس کا فرش تقریباً پانچ گز اونچا ہے، اور مسجد کے بائیں جانب کو ایک حجرہ تھا، بالکل مسجد کی دیوار سے ملا ہوا اور اس حجرہ کے نیچے دو کوٹھری ہیں، اس کوٹھری کو واضع نے امام کی رہائش کے لئے بنائی تھی، تا کہ مع اہل و عیال کے رہے، اب چند سال بعد حجرہ کی دیوار توڑ کر کوٹھری کی چھت اور مسجد کے صحن کو ایک کر لیا گیا ہے، اور مسجد کا حکم متولی مسجد نے لگایا ہے تا کہ صف لمبی ہو سکے، اور او پر سارا صحن مسجد کے حکم میں اور نیچے رہائش کی کوٹھری، آیا اب امام صاحب کا اسی کوٹھری میں رہنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
جو جگہ مسجد قرار دیدی جائے وہ اوپر نیچے سب ہی مسجد ہے، اب امام صاحب کو ان کو ٹھریوں میں رہائش کی اجازت نہیں، جن کی چھت کو صحن مسجد بنا دیا گیا ان میں مسجد کا سامان، صف وغیرہ رکھ سکتے ہیں، نا واقفیت سے جو کچھ کیا اس سے استغفار کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔