مسجد کا پانی راستہ چلنے والوں کے لئے تکلیف کا باعث نہ ہونا چاہئے
سوال
ہمارا گاؤں تقریباً ۱۶/ارسال سے آباد ہے ہم نے شروع میں کچی مسجد بنائی تھی، اب پکی خوشنما مسجد بن گئی ہے، مسجد کی چہار دیواری کھڑے آدمی کے سر کے برابر ہے اور اندر تھوڑی زمین اس لئے رکھ لی ہے کہ گاؤں کی بڑھتی آبادی کے ساتھ ساتھ عمارت بھی بڑھتی رہے گی، اس زمین میں اس وقت ارنڈ وغیرہ کے پیڑ لگائے ہوئے ہیں، اندر ہی دو غسلخانے ہیں، جن کا گندا پانی شروع ہی سے باہر جاتا تھا، اب ایک شخص نے غسلخانے کا پانی دیوار توڑ کر مسجد کی زمین میں ڈالدیا ہے جو مندرجہ بالا لکھی ہوئی ہے اور اس پانی کو مسجد کی زمین میں ڈالنے پر جو لاگت آئی…
جواب
مسجد کے غسلخانوں کا پانی اس طرح نکالنا کہ وہاں کیچڑ ہو جائے اور چلنے والوں کو تکلیف ہو نہیں چاہئے اگر اندرون مسجد احاطہ پانی کی جگہ ہے جس کے ذریعہ راستہ محفوظ رہ سکے تو راستہ کو بچانا چاہئے مسجد کے متولی صاحب نے ٹھیک کیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔