مسجد کے لاؤڈاسپیکر پر نعت و غزل پڑھنا
سوال
یہاں مقامی مسجد میں اذان کے لئے لاؤڈ اسپیکر لگایا گیا، لیکن عشاء کے بعد روزانہ تین چار گھنٹے لوگ نعت، قصیدہ، غزل پڑھتے ہیں، اور اس کو نیک فعل بتلاتے ہیں، اس وجہ سے نماز پڑھنے والوں کو کافی دقت ہوتی ہے، کیا ان کو ایسا کرنا چاہئے، ان کا یہ فعل جائز ہے یا نہیں؟
جواب
یہ طریقہ صحیح نہیں، اس کو بند کیا جائے، اس میں مسجد کی بھی حق تلفی ہے، اور نمازیوں کی بھی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔