الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد میں درخت

سوال

درخت بوہڑ یعنی بڑ یا پیپل (جن کی اہل ہنود پوجا اور تعظیم کرتے ہیں اور ان کی شاخیں اور پتے کسی کو توڑ نے نہیں دیتے) احاطہ مسجد یعنی فنائے مسجد میں لگانا یا درخت بڑ خراب شدہ کے اردگرد کچھ زمین بشکل چبوترہ گول چھوڑ کر پانچ یا چھ فٹ گہری کھال کھود کر بو ہڑ خراب شدہ کی آب پاشی کرنا تا کہ اس کی شاخیں تروتازہ ہو کر بڑھیں جائز ہے یا نہیں، اور باوجود اسکے کہ مصلی فنائے مسجد میں کھڑا ہو کر اقتداء بھی نہیں کر سکتا؟

جواب

اس میں اگر مسجد کو یا نمازیوں کو کوئی منفعت ہو تو درست ہے اگر کوئی منفعت نہ ہو یا کفار کیساتھ تشبہ ہو تو نا جائز ہے هكذا يستفاد مما في رد المحتار، ص ۴۶۲/ ج ۱ / -

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو