الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد میں چندہ کا اعلان کرنا

سوال

آج کل ہر جگہ چندہ کنندگان مسجد، مدرسوں، انجمنوں، عید گاہوں، یتیم خانوں، بورڈنگوں، اسکولوں، مقبروں، گورکنوں کے اعلان مسجد میں کرتے ہیں، حتی کہ کسی چیز کے گم ہونے کا اعلان کرتے ہیں، اور ملی ہوئی چیز کا بھی اظہار مسجد میں کیا جاتا ہے، علاوہ ازیں پیر کے بیٹے بیٹیوں کی شادی، مؤذن وامام کی امداد کی بار بار پکار مسجدوں میں کر رہے ہیں، حالانکہ امام و مؤذن کو تنخواہ بھی ملتی ہے، تو یہ کام مسجد میں جائز ہے یا نہیں؟

جواب

یہ سب کام مسجد سے باہر مناسب ہیں کیونکہ بسا اوقات ان چیزوں میں بات حد پر قائم نہیں رہتی بلکہ شور و شغب تک نوبت آجاتی ہے، اور گم شدہ چیز کو تلاش کرنے کی تو مسجد میں ممانعت بھی ہے، اسی طرح ملی ہوئی چیز کا اعلان بھی مسجد سے باہر کیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو