مسجد کی منتظمہ کمیٹی کی طرف سے مسجد میں اعلان آویزاں کرنا
سوال
مسجد کی انتظامی کمیٹی نے نظم و نسق باقی رکھنے کے لئے مسجد میں ہر وقت کے شور اور ہنگامہ کو بچانے کے لئے مندرجہ ذیل اعلان آویزاں کیا ہے؟ (۱) بجلی کے پنکھے اذان کے وقت کھولے جائیں گے، اور بعد فراغت نماز بند کر دیئے جائیں گے۔ (۲) پانچوں وقت کی اذان نماز مسجد کی گھڑی سے ہوگی۔ (۳) امام مسجد کے علاوہ مسجد میں کسی دوسرے کو بغیر اجازت تقریر کرنامنع ہے۔ (۴) مقرر کو ضروری ہوگا کہ آداب مسجد کا خیال کرتے ہوئے تقریر فرمائیں، اور کسی قسم کے اختلافی مسائل کو بیان نہ کریں، نہ ہی کوئی اشتعال انگیز تقریر فرمائیں۔ (۵)
جواب
انتظام صحیح رکھنے اور خلفشار سے بچانے کے لئے یہ اعلان مناسب ہے لیکن اگر پانی لینے کا کوئی دوسرا کنواں یا نل قریب میں نہ ہو تو مسجد کے نل سے پانی بھرنے میں کچھ سہولت دینے کی ضرورت ہے، البتہ اگر مشین سے مسجد کی ٹنکی یا حوض میں پانی جمع کر لیا گیا ہے تو اس کو بھر کر اپنے گھر نہ لے جائیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔