الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد میں سیاسی جلسہ وغیرہ

سوال

شہر جل گاؤں میں ایک جامع مسجد ہے اس کی ایک کمیٹی ہے کمیٹی کے صدر محمد موسیٰ مالی اعتبار سے ذی حیثیت ہیں مگر کردار کے لحاظ سے شرابی ہیں، زانی ہیں، شراب کا با قاعدہ پرمٹ حکومت سے حاصل کر رکھا ہے، اور ہر ماہ سینکڑوں روپیہ کی شراب آتی ہے، اب چیر مین بھی منتخب کر لئے گئے، جامع مسجد میں آپ کا استقبال کیا گیا مسجد کے اندر آپ کی شان میں قصائد بھی پڑھے گئے واہ واہ کے نعرے اور تالیاں بھی بجائی گئیں سوال یہ ہے کہ سیاسی جلسہ مسجد میں کرنا کیسا ہے، اور موصوف کا استقبال مسجد کے اندر کرنا کیسا ہے؟

جواب

صدر کمیٹی مسجد متقی آدمی ہونا چاہئے، مسجد کو اس قسم کی محفلوں سے پاک صاف رکھا جائے، تالیاں بجانا اور اس قسم کا شور و شغب احترام مسجد کے خلاف ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو