مسجد اور مدرسہ کی دوکان ومکان کے کرایہ کا مصرف
سوال
ہمارے یہاں مسجد اور مدرسہ کی دوکانات اور مکانات ہیں، ان کی آمدنی کس طرح خرچ کریں، کیا مدرسہ کی آمدنی مسجد میں اور مسجد کی مدرسہ میں خرچ کر سکتے ہیں، یا نہیں
جواب
جو دوکان یا مکان مسجد کی ملک ہو، اس کی آمدنی مسجد کی ضروریات لائٹ اور امام مسجد کی تنخواہ میں دینا اور خرچ کرنا شرعاً درست ہے، جو دوکان یا مکان مدرسہ کی ملک ہو اس کا روپیہ دوسری جگہ خرچ نہ کیا جائے، مدرسہ کا روپیہ مسجد میں نہ خرچ کریں اسی طرح مسجد کا روپیہ مدرسہ میں خرچ نہ کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔