مسجد کی چھت پر لاؤڈاسپیکر کے لئے الماری بنوانا
سوال
مسجد کے اوپر کے حصہ میں گنبد کے قریب صندوق کے طور پر اینٹ کی پختہ الماری جس کی لمبائی چوڑائی تین تین فٹ اور اونچائی دوفٹ کے قریب ہوگئی، بنوائی جائے تا کہ لاؤڈ اسپیکر کی مشین بحفاظت رکھی جاسکے، اور اذان کے وقت استعمال کی جاسکے تعمیر کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
جواب
خارج مسجد الماری ایسی جگہ بنائیں کہ وہاں رکھے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کو استعمال کرنے کے لئے مسجد کی چھت پر جانے کی نوبت نہ آئے، تو بہتر ہے، کیونکہ فقہاء نے مسجد کی چھت پر بے ضرورت چڑھنے کو مکروہ لکھا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔