محراب مسجد بھی مسجد میں داخل ہے
سوال
یہاں پر ایک مسجد بن رہی ہے، اس مسجد کی محراب شامل مسجد ہے یا نہیں؟ اور لوگوں کی کثرت کے وقت امام محراب کے اندر داخل ہو کر نماز پرھا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
محراب تو داخل مسجد ہے، مگر اس کے باوجود امام کو اس طرح کھڑا ہونا چاہئے کہ اس کے پیر پورے خارج محراب ہوں یا کچھ حصہ خارج محراب ہو، اگرچہ داخل محراب کھڑے ہو کر نماز پڑھانے سے بھی نماز ادا ہو جائے گی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔