الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تعلیم دین کے لئے وقف عمدہ ہے

سوال

زید ایک زمین وقف کرنا چاہتا ہے، گاؤں میں ایک مدرسہ قائم ہے جس میں اسلامی ابتدائی تعلیم دی جاتی ہے اور ساتھ ساتھ ایک اسکول بھی ہے جو کہ سرکار سے رجسٹرڈ ہے، اور اس میں خاص تعلیم انگریزی وسرکاری ہوتی ہے، اور اسکول کے متعلق سرکار مطالبہ کر رہی ہے کہ کوئی شخص رقبہ دیدے اور اسے اسکول کے لئے رجسٹر ڈ ابدی کر دیا جائے، اس لئے واقف زید تشویش میں ہے کہ مدرسہ کے مقابل اسکول میں وقف کرنا کیسا ہے؟ اور کس میں دینا افضل ہے؟

جواب

وقف نیک کام کے لئے کرنا بڑی عبادت اور موجب اجر وثواب ہے، لہذا دینی تعلیم کے لئے وقف کر دے تا کہ صدقہ جاریہ رہے اور بعد میں بھی ثواب ملتا رہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو