الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

لفظ ہبہ سے وقف

سوال

بلفظ ہبہ وقف صحیح ہوتا ہے یا نہیں اگر نہیں تو کیوں؟

جواب

البحر الرائق (ص: ۱۹۰، ج ۵) میں وہ الفاظ جمع کئے ہیں جن سے وقف صحیح ہو جاتا ہے، وہ ستائیس الفاظ ہیں ان میں لفظ ہبہ نہیں، ہبہ میں اپنی ملک کو ختم کرنا اور موہوب لۂ کی ملک میں شی موہوب کو داخل کرنا ہوتا ہے۔ وقف میں یہ بات نہیں ہوتی ہے پس لفظ ہبہ سے وقف صحیح نہیں ہوگا، لیکن اگر اس لفظ سے وقف کرنا رائج ہو جائے تو پھر عرف ورواج کی وجہ سے ایسا وقف بھی صحیح ومعتبر ہو جائے گا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو