شادی میں عقیقہ
سوال
سائل کا بیان ہے کہ یہاں لڑکیوں کی شادی ہے اور میں ان کی شادیوں میں بچوں کے عقیقہ کرنا چاہتا ہوں، میرا خیال ہے کہ ایک جانور لے کر اس شادی میں شامل کروں اور اپنے عزیزوں اور بارات والوں کو سب ہی کھلا دوں گا، اگر ایسا جائز ہو تو مطلع فرمائیں، میں عقیقہ کے لئے بھینس یا اسکی نسل کا جانور لینا چاہتا ہوں، اور عقیقہ میں ایک لڑکی شامل ہے جس کی بارات آ رہی ہے، اور تین لڑکے اس طریقے سے کہ ایک جانور میں تین لڑکوں کے عقیقہ اور ایک لڑکی کا کرنا چاہتا ہوں، آپ بوضاحت جواب سے مطلع فرمائیں؟
جواب
اگر آپ ایک بھینس یا اس نسل کا جانور جسکی قربانی درست ہوتی ہو ذبح کریں اور تین لڑکوں کے اور لڑکی کے عقیقہ کی نیت اس میں کر لیں، اور شادی میں جو مہمان آئیں ان کو بھی اس کا گوشت کھلا دیں تو شرعاً درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔