الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

لنگڑے جانور کی قربانی

سوال

قربانی کا جانور گھر کا پالا ہوا تھا، ایک دن صاحب خانہ نے غصہ میں اس کو مارا جس سے لنگڑانے لگا، آیا اس کی قربانی درست ہے یا اس کی جگہ پر دوسرا کرے، وہ لنگڑ اپن مضر ہے یا نہیں؟

جواب

اگر اس کا وہ پیر زمین پر نہیں رکھا جاتا ہے، صرف تین پیر سے چلتا ہے، تو اس کی قربانی درست نہیں، اگر وہ اس پیر کو بھی رکھ لیتا ہے، اور اس سے چل لیتا ہے، گولنگڑاتا ہو تو اس کی قربانی درست ہے، لا بالعمياء والعجفاء والعرجاء التي لا تمشى الى المنسك اى التي لا يمكنها المشى برجلها العرجاء انما تمشى بثلاث قوائم حتى لو كانت تضع الرابعة على الارض وتستعين بهاجاز (شامی)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو