سال بھر سے کم بھیڑ کی قربانی
سوال
ہم لوگ قربانی کے لئے بھیٹر خریدنا چاہتے ہیں، وہاں دوقسم کے ہوتے ہیں، ایک بھیڑ کی ٹولی بالکل علیحدہ ہوتی ہے، جو کہ پندرہ بیس کی ہوتی ہے، ان سب کی عمر پورے سال سے لیکر قریب دو سال تک ہوتی ہے، ان کو یہاں پر (Ship) شپ کہا جاتا ہے، اور ایک دوسری ٹولی ہوتی ہے وہ بھی پندرہ بیس کی ہوتی ہے، ان سب کی عمر سال کے اندر ہوتی ہے، مگر دیکھنے میں دو سال کی معلوم ہوتی ہے، اور ان پر فربہی بھی ہوتی ہے، بنسبت پورے ایک سال سے لیکر دو سال کی بھیڑ سے، اور اگر ان دونوں ٹولی کو ملایا جائے تو سال کے اندر کی بھیٹر زیادہ عمر میں بڑی دکھلائے…
جواب
اعلیٰ بات تو یہی ہے کہ جس کی عمر سال بھر کی ہو چکی ہے، اس کی قربانی کی جائے، اگر چہ سال کے اندر والی بھیڑ زیادہ موٹی معلوم ہو، تاہم جائز اس کی ہو جائے گی، جس کی عمر سال بھر سے کچھ کم ہے اور دیکھنے میں سال بھر والی بھیڑ کے برابر یا زیادہ ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔