گا بھن جانور کی قربانی
سوال
اگر جانور قربانی کی نیت سے خریدا گیا اور خریداری کے وقت اسکے گا بھن ہونے کی تحقیق نہ ہو، کچھ روز بعد اس کے صحیح آثار و علامت ہونے لگیں تو اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟
جواب
گا بھن جانور کی قربانی جائز ہے لیکن اگر ولادت کا زمانہ بالکل قریب ہو تو مکروہ ہے ”شاة اوبقرة اشرفت على الولادة قالوا يكره ذبحها لان فيه تضييع الولد هذا قول ابي حنيفة لان عنده جنين لا يتذكى بذكاة الام “ عالمگیری ص ۹۲/ ج ۶۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔