قربانی کے لئے جانور خرید کر فقیر ہو گیا
سوال
ایک شخص نے مالدار ہونے کے وقت ایک بڑا بکرا قربانی کی نیت سے خریدا لیکن قربانی کے دن آنے سے پیشتر غریب ہو گیا، اب وہ شخص اس بکرے کو بیچ کر اس کی قیمت اپنے کام میں لاسکتا ہے یا نہیں؟ یا اس بکرے کی قربانی اس پر واجب ہے، مطابق شرع شریف کیا حکم ہوگا؟
جواب
اگر قربانی کے اخیر دن تک وہ صاحب نصاب نہ ہو تو اس کے ذمہ قربانی واجب نہیں، اس بکرے کو فروخت کر کے قیمت اپنے کام میں خرچ کرنا درست ہے، اور اگر قربانی کے اخیر دن میں بھی وہ صاحب نصاب ہو جائے گا، تو اس پر قربانی واجب ہوگی، خواہ اس بکرے کی کرے یا اور کی ”ولا یشترط ان یکون غنیاً فی جمیع الوقت حتی لو کان فقیراً فی اول الوقت ثم ایسر فی آخرہ تجب علیہ ولو اشتری المؤسر شاۃ للاضحیۃ فضاعت…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔