الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا چودھویں صدی پر دنیا ختم ہو جائے گی

سوال

۱۳۹۱ھ جو چل رہی ہے، اور چودھویں صدی پوری ہونے میں صرف ۹ سال اور باقی ہیں پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے کوئی ارشاد ایسے بھی تھے کہ دنیا کی زندگی چودھویں صدی کے بعد کچھ اور ہے یا نہیں؟ بعض غیر مسلم کہتے ہیں کہ کلجگ کے بعد ستجگ ایک دور اور ہے، یہ کہاں تک صحیح ہے، احادیث نبوی اور آسمانی صحیفہ کے استدلال پر جواب سے مطلع فرمائیں، اگرچہ غیر مسلم حضرات کے کہنے پر یقین تو نہیں ہے، لیکن اتنی بات ہمیں درج کرنا ہی ضروری تھا؟

جواب

اس دنیا کے باقی رہنے یا ختم ہو جانے کے سلسلے میں چودھویں صدی کا تذکرہ کہیں کسی حدیث یا آیت میں نہیں دیکھا قیامت کی جو نشانیاں بڑی بڑی احادیث میں مذکور ہیں ان سے تو معلوم نہیں ہوتا کہ چودھویں صدی پر دنیا ختم ہو جائے گی، حضرت مہدی علیہ السلام حضرت عیسی علیہ السلام کا ظہور ونزول مغرب سے طلوع شمس وغیرہ سب باقی ہیں ۹ سال میں یہ سب چیزیں پوری نہیں ہونگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو