الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عبد الرحمن قاری کا حال

سوال

اسی طرح مولانا احمد رضا خاں کے ملفوظ میں ہے کہ ایک بار عبدالرحمن قاری کہ کافر تھا (اسے ناظرین قرآت سے قاری نہ سمجھیں بلکہ قارہ سے ہے) حضور اقدس ﷺ کے اونٹوں پر آپڑا، اونٹ مانگ کر لے گیا، چرواہے کو قتل کر دیا اسے حضرت ابو قتادہ انصاری نے قتل کیا اس پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ عبدالرحمن قاری صحابی تھے، ان کو مولانا احمد رضا خاں صاحب نے کافر کہا، کیا یہ اعتراض درست ہے؟ کیا عبدالرحمن قاری نام کے کوئی صحابی ہیں؟

جواب

عبد الرحمن قاری حضرت نبی اکرم ﷺ کی حیات طیبہ میں پیدا ہوئے تھے لیکن صغر سنی کی وجہ سے روایت سننے کی نوبت نہیں آئی، اس وجہ سے ان کو صحابہ میں شمار کیا ہے، اور اصطلاح محدثین میں یہ صحابہ میں شمار نہیں، بلکہ مدینہ پاک کے تابعین میں داخل ہیں ۸۱ ھ میں ان کی وفات ہے، اس وقت ان کی عمر ۷۸ رسال تھی ” اکمال میں ان کا ترجمہ موجود ہے یہ مشکوۃ شریف کے آخر میں ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو