الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا حاتم طائی اور نوشیرواں ایمان لائے

سوال

حاتم طائی اور نوشیرواں عادل کس دین پر تھے، اور ظاہر میں کس حالت پر مرے؟ کیا نوشیرواں بادشاہ نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ابتدائی زمانہ پایا تھا، حاتم طائی نے دعا کی تھی کہ میری اولاد حیات رہے، حضور ﷺ کے وقت تک بغرض ایمان لانے کے، حاتم کی لڑکی جو حضور ﷺ پر ایمان لائی تھی، کیا نام تھا؟

جواب

حاتم طائی اور نوشیرواں ہر دو کا انتقال اس وقت ہوا جبکہ حضور ﷺ کی عمر شریف ۱۸ سال تھی دونوں غیر مسلم تھے، روح المعانی میں حاتم طائی کے حق میں تخفیف عذاب کی روایت نقل کی ہے حاتم طائی کی دعا میری نظر سے نہیں گزری، حاتم طائی کے بیٹے حضرت عدی مسلمان ہوئے، بیٹی کا نام سنا نہ تھا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو