مروان کا مدینہ سے اخراج اور پھر واپسی
سوال
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مروان کو مع ان کے باپ الحکم کے کس وجہ سے مدینہ منورہ سے نکال دیا تھا، جس کو حضرت عثمان نے اپنی حکومت میں بلا لیا؟
جواب
مروان کے باپ کی یہ عادت تھی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے راز کو منافقین سے کہہ دیتا تھا اس لئے آپ ﷺ نے نکال دیا تھا۔ کذا فی الاستیعاب اور حضرت عثمان غنی نے بلا لیا تھا، کہ اس وقت یہ خطرہ نہیں تھا، کیونکہ منافقین نہیں رہے تھے، نیز وہ آپ کا رشتہ دار بھی تھا، صلہ رحمی کا آپ میں غلبہ تھا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔