امام اعظم کا عشاء کے وضو سے فجر کی نماز
سوال
امام ابو حنیفہ کے بارے میں سنا ہے کہ آپ نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی ہے، ایک صاحب اسکا بھی انکار کرتے ہیں، آپ ارشاد فرمائیں کہ یہ بات کہاں تک درست ہے، میں نے سنا ہے کہ علامہ شبلی نے اس بات کو سیرت النعمان میں غلط کہا ہے۔
جواب
بعض کتابوں میں امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھنا منقول ہے، شبلی اور ان کے ہم خیال لوگوں نے اس کو غلط کہا ہے مگر جو وجہ غلط ہونے کی لکھی ہے وہ کوئی معقول وجہ نہیں، یہ لوگ بزرگان دین کے احوال و مقامات سے نیز ان کے مجاہدوں سے واقف نہیں، ان کی زندگی کو اپنی زندگی پر قیاس کرتے ہیں، انکا یہ قیاس بے محل اور غلط ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔