یزید کی نسل
سوال
یزید پلید کی اولاد کا سلسلہ جاری ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کس جگہ ہے؟ یزید پلید کے بعد اسکا فرزند معاویہ ابن یزید کو خلافت کی مسند پر بٹھانا چاہا مگر تخت پر بیٹھ کر اسنے نصیحت کی اور اپنے باپ کا ظلم بیان کیا اور تخت پر سے اتر گیا اور کہا ابوسفیان کے خاندان میں سے جس کو تخت پر بیٹھنا ہو وہ بیٹھے مجھ کو اس تخت نشینی سے کوئی تعلق نہیں، معاویہ کے بعد تخت پر کون بیٹھا تھا؟
جواب
یزید کے ہاتھ پر حضرت عبداللہ بن زبیر نے بیعت نہیں کی تھی اس کے مرنے پر حجاز و یمن عراق و خراسان کے لوگوں نے حضرت عبداللہ بن زبیرؓ کے ہاتھ پر بیعت کرلی تھی، اور معاویہ بن یزید کے انتقال پر اہل شام و مصر نے بھی کر لی اور وہ مستقل خلیفہ ہو گئے۔ (کذافی تاریخ الخلفاء، ص ۱۴۸) یزید کے خاندان اور نسل کا مجھے علم نہیں کہ اب بھی اس کی اولاد کہیں موجود ہے یا نہیں؟
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔