حضرت خضر علیہ السلام
سوال
حضرت خضر علیہ السلام حیات ہیں، یا وصال پاچکے ہیں، اور آپ کسی زمانہ میں ہوئے اور کس کی اولاد سے ہیں، اور کیا سکندراعظم کے ہمراہ ظلمات میں آب حیات پی کر آئے تھے مفصل تحریر فرمائیں؟
جواب
مفصل بیان کرنے کی تو آپ نے کاغذ ہی میں جگہ نہیں چھوڑی مختصر یہ ہے کہ آپ کے آب حیات پینے کے دونوں قول ہیں، آپ کے نسب اور زمانہ میں اختلاف عظیم ہے، ایک قول لکھتا ہوں : خضر ابن ملکان بن فالغ بن عابر بن شالخ بن ارفشخذ بن سام بن نوح علیہ السلام ہے ظلمات میں جا کر آب حیات تک پہنچنے کا تذکرہ فتح الباری ص ۳۱۰ رج ۶ میں حافظ ابن حجر نے کیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔