الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اقل مدت حمل

سوال

زید کا نکاح ہندہ کے ساتھ ۲۵/ذی الحجہ ۸۲ھ کو ہوا اور گیارہ رجب ۸۳ھ کو ہندہ کے لڑکی تولد ہوئی کیا اتنے عرصہ میں پیدا ہونے والی لڑکی زید کی لڑکی مانی جاسکتی ہے، جب کہ نکاح کے صرف ایک مہینہ کے بعد ہی ہندہ کے حمل ظاہر ہو گیا تھا، اور زید نے بھی اپنا حمل ہونے سے انکار کر دیا تھا، لڑکی تولد ہونے پر جو دائی تھی اس کا کہنا ہے کہ بچہ پورے نو مہینے کا ہے، ایسی صورت میں زید کا نکاح ہندہ سے ہوا یا نہیں؟

جواب

کم سے کم چھ ماہ میں بچہ پیدا ہو سکتا ہے، اور یہاں تو چھ ماہ سے زیادہ وقت ہو گیا، دائی کا یہ کہنا کہ بچہ پورے نو ماہ کا ہے، شرعاً حجت نہیں، کہ بچہ کو نا جائز قرار دیا جائے، جب کہ زید شادی کے بعد اپنی بیوی سے صحبت کر چکا ہے اور شادی سے چھ ماہ گذرنے کے بعد بچہ پیدا ہوا ہے، تو زید کو انکار کا حق نہیں، اگر اسلامی حکومت ہو تو ایسی صورت میں انکار کرنے سے لعان کا حکم کیا جائے، جب کہ…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو