کیا طوائف کیلئے عدت ہے؟
سوال
زید ایک طوائف سے محبت کرتا ہے، اور ایک سال سے اسکے چکر میں پھنسا ہے، لوگوں کی از حد کوششوں کے باوجود اس سے رابطہ ختم نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ میں اس سے شادی کروں گا، لہذا اس غلط جگہ سے اس طوائف کو لانے کے کتنے دن بعد نکاح کر سکتا ہے؟ کیا اس کو بھی عدت گزارنی پڑے گی؟ اور عدت کتنے یوم کی ہوتی ہے؟
جواب
طوائف کے لئے غالباً شوہر نہیں ہوگا، ایسی حالت میں اس سے نکاح کیلئے کسی عدت کی ضرورت نہیں، بلکہ اگر وہ حاملہ ہو اور کسی اور کا حمل ہو تو شخص مذکورہ کو نکاح کے بعد بچہ پیدا ہونے سے پہلے ہم بستری وغیرہ کی اجازت نہیں، اگر حمل اسی کا ہو تو اجازت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔