سال میں ایک مرتبہ حیض آیا ایسی حائضہ وآئسہ کی عدت
سوال
ایک عورت کو نفاس سے پاک ہونے کے ایک مہینہ بعد اس کے زوج نے طلاق دیدی جس حال میں کہ اس کا حیض ہے، یہاں تک ایک برس تک اس کا حیض بند رہتا ہے، ایک برس کے بعد پھر آتا ہے، عدت اس کی کیا ہے اور کتنے مہینے ہے، معہ حوالہ کتب وصفحہ بالتفصیل تصریح فرمادیں۔
جواب
صورت مسئولہ میں اس عورت کی عدت تین حیض ہے، مہینوں کا اعتبار نہیں جس وقت بھی تین حیض پورے ہو جائیں، عدت ختم ہو جائے گی: وهي في حرة تحيض لطلاق او فسخ بعد الدخول حقيقة او حكماً ثلاث حيض كوامل تنویر ص: ۹۲۷، ج: ۲، الشابة المعتدة بالطهر بان حاضت ثم امتد طهرها فتعتد بالحيض الى ان تبلغ سن الاياس در مختار. قال الشامى قوله ثم امتد طهرها أى سنة او اكثر بحر.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔