الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اپنا مہر لے لے، سے طلاق کا حکم

سوال

ایک شخص نے اپنی بیوی سے جھگڑا کرنے کے بعد یہ کہا کہ تو اپنا مہر لے لے عورت نے کہا کہ میں مہر تو نہیں لیتی، میری اس میں کیا خطا ہے، اور چل کھانا کھالے، مرد نے کہا کہ میں نہیں کھاتا، اتنے میں چند لوگ آئے اور پکڑ کر اس کے مکان پر لے گئے، اور کھانا کھلا دیا، اور پھر وہ دونوں آپس میں رضا مند ہو گئے، آیا اس سے طلاق ہوئی یا نہیں۔

جواب

اگر صرف یہی الفاظ کہے ہیں اور کوئی دوسرا لفظ ایسا نہیں کہا جس سے طلاق واقع ہو سکے تو شرعاً ان الفاظ کے کہنے سے جو سوال میں مذکور ہیں طلاق واقع نہیں ہوئی، کیونکہ یہ نہ صریح ہیں، نہ کنایہ۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو