تین طلاق کا حکم
سوال
زید نے اپنی بیوی کو مجمع عام میں تین بار طلاق کے الفاظ اس طرح ادا کئے کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، طلاق دی، طلاق دی اور مجمع کے لوگوں سے کہا کہ جا کر ہماری بیوی کو اطلاع طلاق کی دے دو کیا اس صورت میں طلاق واقع ہوگئی، یا بیوی کا خود اپنے کان سے سننا ضروری ہے، اور اگر طلاق واقع ہوئی تو کونسی؟
جواب
بیوی کا سننا ضروری نہیں، بلاشبہ طلاق مغلظہ واقع ہو گئی، اب بلا حلالہ کے تعلق زوجیت حرام ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔