الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگانے سے طلاق

سوال

کسی شخص کو طلاق دینے کیلئے چند مدت تک منت سماجت کرتے رہے، آخر الامر بصد مشکل اقرار طلاق کا کرتے ہوئے انگوٹھا طلاق کا لگا دیا اور زبانی طلاق کوئی نہیں کی گئی، اور بوجہ قلت وقت کے مضمون بالاطلاق وغیرہ کا نہیں تحریر کیا گیا، اس وجہ سے کہ اس علاقہ میں عام طور سے نا خواندہ لوگ ہیں، اور محرر صاحب طالق اور گواہوں سے انگوٹھا لگوا کر چلے گئے، اب اس صورت میں طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟

جواب

اگر زبان سے نہ طلاق دی نہ زبان سے طلاق کا اقرار کیا، بلکہ محض ایک سادے کاغذ پر انگوٹھا لگا دیا تو اس سے طلاق واقع نہیں ہوئی اگر زبان سے اپنی زوجہ کو طلاق دی ہے، یا زبان سے طلاق کا اقرار کیا ہے یا محرر سے یوں کہا ہے کہ تو طلاق نامہ تحریر کر دے اور میری طرف سے طلاق لکھ دے تو ان سب صورتوں میں طلاق واقع ہوگئی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو