طلاق کی قسمیں
سوال
طلاق رجعی مغلظہ وبائنہ کی عند الشرع کیا تعریف ہے؟ اور رجعت کے متعلق ان کا کیا حکم ہے؟
جواب
ایک طلاق یا دو طلاق اگر صریح الفاظ سے یا قائم مقام صریح سے دیجائے تو اس میں شوہرکو عدت کے اندر رجعت کا اختیار حاصل ہوتا ہے، اور بعد عدت طرفین کی رضامندی سے نکاح اس سے درست ہوتا ہے، ایسی طلاق کو رجعی کہتے ہیں، اور اگر الفاظ کنایہ (جو قائم مقام صریح کے نہیں) طلاق دی جائے تو اسمیں رجعت کا اختیار نہیں رہتا، البتہ طرفین کی رضامندی سے نکاح ہو سکتا ہے، ایسی طلاق کو بائن کہتے ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔