کیا تیمم کیلئے بھی کپڑے سے نجاست دور کرنا ضروری ہے؟
سوال
زید کے پاس ایک ہی کپڑا پاک تھا وہ بھی ناپاک سے مل کر ناپاک ہو گیا تو کیا تیمم کے باوجود اس ناپاک کپڑے کو جس قدر نجاست لگی ہے دھو کر پہن کر نماز پڑھنا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب
ناپاک کپڑے کو جس جگہ نجاست لگی ہو اس کا دھونا ضروری ہے چاہے غسل سے نماز پڑھی جائے یا تیمم سے، تیمم کی وجہ سے اس کے حکم میں فرق نہیں آتا ہے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔