الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جس جگہ پر پیشاب یا خون کا دھبہ آیا ہے اسکا دھولینا کافی ہے!

سوال

اگر پیشاب پاخانہ یا بواسیر کے خون کے دھبے کپڑے پر آجائیں تو کیا ایسی صورت میں ان دھبوں پر پانی چھڑک کر نماز پڑھ سکتے ہیں یا دھونا ضروری ہے یا نہانا ضروری ہے۔ ۲- نماز کی حالت میں بعض اوقات ذرا سی ہوا خارج ہو جاتی ہے تو اس کے لئے تیمم کس وقت کرنا چاہئے کیونکہ وضو بار بار نہیں کر سکتی ہیں ۶۰ برس کی ضعیفہ ہوں علاوہ ازیں اگر نماز میں وضو یا تیمم ٹوٹ جائے تو کیا پوری نماز ادا کرنی چاہیئے یا جہاں سے ٹوٹی ہو وہاں سے اس کو پورا کر لینا چاہیئے۔

جواب

جتنے حصے پر ناپاکی لگی ہو اس کو دھو لینا چاہیئے نہانا ضروری نہیں ۲- جب ہوا خارج ہو فوراً نماز ختم کر کے طہارت حاصل کرے (وضو یا تیمم) پھر از سرنو نماز پڑھنا بہتر ہے

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو