الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

لنگی اور بدن کو پاک کرنے کا طریقہ!

سوال

ایسی نا پاک لنگی یا کپڑا یا تہبند پہن کر غسل کرے جس میں متفرق طور پر نجاست لگی ہو، کچھ منی، کچھ پیشاب کے قطرے وغیرہ اور اس ناپاک کپڑے پہنے ہوئے پر پاک پانی ڈالتا جائے اور ملتا جائے جب زوال نجاست کا یقین ہو جائے تو لنگی کو اس طرح ایک دفعہ نچوڑ ڈالا جائے کہ پہلے آگے کے حصہ کو بعد اس کے پیچھے کے حصے کو آگے کر کے ساتھ نچوڑ دیا جائے تو غسل اور پہنا ہوا کپڑا پاک ہو یا نہیں؟ یا تین دفعہ نچوڑ نے کا عمل کرنا ہوگا یا نہیں؟

جواب

اس طرح غسل کرنے سے سارا بدن بھی نجس ہو گیا پھر اگر نجاست کی جگہ کو مل مل کر نجاست دور کر دی اور پانی بہا دیا گیا حتی کہ ظن غالب حاصل ہو گیا کہ اب نجاست باقی نہیں رہی، پھر ایک دم تمام بدن اور لنگی پر پانی ڈال کر بہا دیا اور نچوڑ دیا تو بدن بھی پاک ہو گیا اور لنگی بھی

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو