اگر کپڑے کو نچوڑنے کی وجہ سے پھٹ جانے یا اسکی خوبی پر اثر پڑنے کا اندیشہ ہو
سوال
نجاست غیر مرئیہ اگر کپڑے پر لگی ہو تو اس کے دھونے کے بعد بجائے نچوڑنے کے ہر مرتبہ اس کو خشک کرلے تو کپڑا پاک ہوگا یا نہ؟ اس لیے کہ بعض کپڑے اگر چہ ان کا نچوڑنا ممکن ہوتا ہے مگر نچوڑنے سے بوجہ کمزوری کے پھٹ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے اور بعض کپڑے ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے پھٹنے کا اندیشہ تو نہیں ہوتا ہے مگر اس کی خوبی پر اثر پڑتا ہے اس خیال سے اگر بجائے تین مرتبہ نچوڑنے کے تین مرتبہ دھو کر تین مرتبہ خشک کرلے تو کپڑا پاک ہو جائے گا یا نہیں؟
جواب
اگر پھٹ جانے کا اندیشہ ہو تب تو تین مرتبہ خشک کر لینا بھی کافی ہے۔ خوبی پر أثر پڑنے کی وجہ سے نہ نچوڑنے کا مسئلہ نظر سے نہیں گذرا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔