ناپاک کپڑے کو نچوڑنے کی حد!
سوال
بہشتی زیور میں لکھا ہے کہ نا پاک کپڑے کو تیسری مرتبہ اس قدر مبالغہ کے ساتھ نچوڑو، پوری طاقت سے نچوڑو کہ پھر ایک دفعہ نچوڑنے سے پانی کے قطرے نہ ٹپکیں، اب سوال یہ ہے کہ تھوڑی طاقت زائد کر کے نچوڑا تو پانی کے قطرے ٹپکیں گے مگر رفتہ رفتہ طاقت بڑھاتے جائیں پانی کے قطرے ٹپکتے جائیں گے اگر باریک کپڑا یا پرانا ہے تو پھٹ بھی جائے گا اور دو چار دس کپڑے دھونے کی باری آئے تو ہاتھ میں درد بھی ہو جائے گا، دشوار معلوم ہوتا ہے نچوڑنے کی کیا حد ہوگی جواب دیں؟
جواب
جب اتنے زور سے نچوڑ دیا کہ قطرات کا نکلنا بند ہو گیا تو بس کافی ہے پھر نہ کپڑا پھاڑیں نہ ہاتھ میں درد کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔