الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا چمڑے کی نجاست دباغت کے بعد لوٹ آئے گی

سوال

وہ چرم جس کی دباغت شمس کے ذریعہ سے ہو حلال ہے، اور بھیگ جانے پر نجاست عود کر آتی ہے ایسی چرم کا مسلمان کے لیے بیع وشراء کرنا کیسا ہے؟

جواب

اصح قول یہ ہے کہ بھیگ جانے سے نجاست عود نہیں کرتی۔ لا فرق بين نوعي الدباغة في سائر الاحكام قال في البحر الا فى حكم واحد وهوانه لواصابه الماء بعد الدباغ الحقيقى لا يعود نجساً باتفاق الروايات وبعد الحكمي فيه روايتان والاصح عدم العود (شامی نعمانیه ص: ۱۳۲، ج ۱) لہذا اس کی بیع وشراء ممنوع نہیں، اگر دباغت حکمی یعنی (تشمیس) کے بعد پانی سے پاک کر لیں تو بالاتفاق نجاست عود نہیں کرے گی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو