چھوٹا بچہ ماں کی گود میں پیشاب کرتا ہے اس میں سہولت ہوسکتی ہے!
سوال
چھوٹے چھوٹے بچے ماؤں کی گود میں پیشاب کر دیتے ہیں جس سے بار بار دھونے کی پریشانی کی بات ہے اس میں کچھ آسان اور سہل طریقہ فرمائیں۔
جواب
پیشاب تو بہر حال ناپاک ہے کپڑے پر لگے گا تو کپڑا نا پاک ہوگا، بدن پر لگے گا تو بدن ناپاک ہوگا اور بغیر پاک کئے نماز درست نہ ہوگی، بچہ کو ایسا کپڑا پہنایا جائے کہ پیشاب اس کے اندر رہے ماں کے کپڑے وبدن کو نہ لگے آج کل اسکا رواج بھی ہو گیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔