الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بوقت ضرورت مباشرت حائضہ اور غلبہ شہوت میں استمناء

سوال

جماع کی سخت ضرورت ہو اور منکوحہ حیض میں ہو تو سرین یا مقام دبر کے او پر رگڑ کر منی اخراج کرنا جائز ہے یا نا جائز؟ جبکہ اپنے اوپر کل اعتماد ہو کہ مقامِ خاص میں داخل نہ کریں گے، یا کوئی صورت ہو۔ ۲- اگر بیوی پاس میں نہ ہو، زید کہیں باہر رہتا ہے، یا نکاح نہیں ہوا ہے اور شہوت سے عورتوں پر نظریں پڑتی ہیں، ذہن دماغ پریشان رہتا ہے، نماز وغیرہ میں بھی خیال منتشر ہوتا ہے، اس عمل (استمناء) کو معمول نہ بنائے بلکہ گاہے گاہے زیادہ پریشان ہو تو سکون حاصل کرنے کیلئے ایسا کر سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

یہ صورت نا جائز ہے، البتہ پنڈلی یا پیٹ یا ہاتھ پر رکھ کر اگر إنزال کرنے سے تسکین ہو جائے، معصیت سے بچ جائے تو درست ہے۔ ۲- اگر بغیر اس کے زنا میں مبتلا ہو جانے کا ظن غالب ہو تو زنا سے تحفظ کے لئے ایسا کر لینے سے امید ہے کہ عذاب نہ ہوگا

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو