طہر متخلل
سوال
صورت مسئلہ یہ ہے کہ ایک عورت کے پہلی بار پیدائش ہوئی اور ۲۰ / روز تک نفاس کا خون آتا رہا، بعد ازاں ۱۹/ روز تک پاک رہی، پھر بیسویں روز خون آیا وہ خون کیسا ہے؟ اور حیض کی عادت تک آتا رہا، حیض یا نفاس نیز درمیان میں جو ۱۹/ روز پاکی رہی، اس مدت میں نماز، روزہ، جماع وغیرہ کر سکتی ہے یا نہیں؟ اگر نماز نہیں پڑھ سکتی ہے تو اس کے اوپر قضا واجب ہوگی یا نہیں؟ اور اگر پڑھ لی تو اس کی نماز ہوئی یا نہیں؟ نیز اس مدت میں جماع کرے تو کیا حکم ہے؟
جواب
۲۰ روز کے بعد جو ۱۹/ روز تک طہر رہا تو یہ طہر متخلل ہے جو کہ کالدم المتوالی ہے اس میں نماز، روزہ، جماع درست نہیں، اگر اس مدت میں رمضان شریف کا روزہ رکھا ہے تو دوبارہ رکھے، اگر نماز نہیں پڑھی تو اس کی قضا لازم نہیں، اگر جماع کر لیا ہے تو استغفار کیا جائے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔