الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حائضہ نفساء کا حکم

سوال

رکوع کی حالت بنا کر عورتوں کو پائخانہ پیشاب کرنا اور حائضہ عورت کا ناپاکی کی حالت میں بستر سے علیحدہ رہنا، کھانا نہ پکانا چھوت کے خیال سے جو چھوئے اس پر بھی غسل ضروری ہونا ناپاکی کی حالت میں کپڑے برتن وغیرہ دھونا ضروری کہنا بے دھوئے بڑا گناہ کہنا کیسا ہے اسی طرح نفساء کو بھی بلکہ اسکے ہاتھ کا پکایا ہوا حرام نا پاک ہونے تک سمجھنا کیسا ہے؟

جواب

رکوع کی حالت بنا کر پیشاب پائخانہ کرنا تو انسان کے علاوہ دوسرے جانوروں کا طریقہ ہے انسان کا طریقہ نہیں، حائضہ اور نفساء سے اتنا پرہیز کرنا اور اس کے پکائے ہوئے کھانے اور چھوے ہوئے کپڑے برتن وغیرہ سے احتراز کرنا اور اس کا بستر علیحدہ رکھنا یہ یہود کا طریقہ ہے اسلام نے اس سے منع کیا ہے البتہ صحبت وغیرہ جو امور نا جائز ہیں ان سے بچنا ضروری ہے،

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو