ایک پیر کے مخلوط حالات
سوال
علاقہ کشمیر ضلع مظفر آباد میں ایک شخص بدعوی پیری آیا ہوا ہے اپنا سلسلہ نقشبندی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ علمی قابلیت میں عربی میں خلاصہ کیدانی بھی نہیں پڑھا ہے البتہ اردو میں تحریر و تقریر جانتا ہے وعظ و نصیحت کرتا ہے جو کہ مطابق شرع ہوتی ہے لباس عالمانہ پہنتا ہے صرف شملہ چھوڑتا ہے۔ داڑھی مطابق شرع ہے۔ ڈھول وغیرہ سے اعراض کرتا ہے اسی طرح منکرات سے بچنے کے لئے خوب وعظ کہتا ہے۔ بایں ہمہ اوصاف جدھر جاتا ہے ایک مرید کے ہاں قیام کرتا ہے۔
جواب
گراموفون وغیرہ سننا اور رقص کرنا بلا عذر شرعی جماعت مسجد ترک کرنا دنیا داری کی وجہ سے تواضع کرنا امور خلاف شرع اور ناجائز ہیں۔ حدیث وفقہ سے ممانعت ثابت ہے، وعظ ونصیحت اور امر المعروف و نہی عن المنکر تلقین ذکر خواہ اسم ذات کا ذکر ہو خواہ نفی اثبات کا شرعاً درست و مستحسن ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔