کلام مشائخ میں خلاف شرع بات ہو تو کیا کیا جائے
سوال
مولانا روم ” محی الدین ابن عربی، حضرت شاہ ولی اللہ اور بہت سے دوسرے اہل حق بزرگوں کے کلام میں ایسے اقوال اور رموز بھی ملتے ہیں جو بظاہر شریعت کے خلاف معلوم ہوتے ہیں۔ ان کے بارے میں کیا رویہ اختیار کرنا چاہئے؟ رد کرے یا سکوت اختیار کرے ! اس مسئلہ میں جناب کی رہنمائی کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔
جواب
جب کہ آپ ان کو اہل حق بزرگ تسلیم کرتے ہیں تو ان کے کلام میں خلاف شریعت اقوال کیسے ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ بزرگی کی اولین شرط اتباع شریعت ہے۔ اصل یہ ہے کہ ہرفن کی اصطلاحات ہوتی ہیں جن کو اہل فن ہی جانتے ہیں جب تک ان اصطلاحات کو اہل فن سے حاصل نہ کیا جائے ان کا سمجھنا دشوار ہوتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔