بزرگوں کے اس عمل کا اتباع جو کتاب وسنت کے خلاف ہے
سوال
دینی امور میں صرف بزرگوں کے عمل کو اہمیت دینی چاہئے یا قرآن وسنت کو معیار حق تصور کیا جائے کیونکہ مطالعہ میں ہمارے بعض بزرگوں کے عمل ایسے بھی آ جاتے ہیں کہ وہ باتیں سراسر طریقہ سنت سے متصادم نظر آتی ہیں تو ایسے موقعوں پر بزرگوں کے عمل کو حجت مانا جائے یا قرآن وسنت پر عمل کیا جائے کیونکہ باقتضائے بشریت بزرگوں سے لغز شات کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ایسی صورت میں عمل کس پر کیا جائے۔ بینوا توجروا يوم الحساب۔
جواب
اصل سرچشمہ ہدایت قرآن کریم ہے عوام کیلئے بھی هُدَى لِلنَّاسِ الخواص کے لئے بھی هُدَى لِلْمُتَّقِين اور ہادی مطلق حق تعالیٰ ہے جس کو چاہے ہدایت دے يَهْدِي مَنْ يَشَاء قرآن کریم میں بیشتر بنیادی امور اور کلیات ہیں جن کی تبیین و تشریح نبی اکرم ﷺ کے سپرد کی گئی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔