الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

فقیری جماعت میں داخل کرنے کیلئے تمام جسم پر استرہ پھیرنا

سوال

اس علاقہ میں قوم فقیر جب کسی شخص کو اپنی فقیری جماعت میں داخل کرتی ہے تو اس فقیری جماعت کا پیر یا بزرگ شخص شریک ہونے والے شخص کے تمام بدن کے بال استرے سے منڈوانے کا حکم دیتا ہے اور اس کے حکم پر تمام بدن کے بال مامور شخص استرے سے بالکل مونڈا دیتا ہے یہاں تک کہ اگر کسی شخص نے پہلے سے چہرے پر سنت یا غیر سنت کے مطابق داڑھی رکھ لی ہے تو اس کو بھی منڈوا دیتا ہے اور جماعت فقیر میں شریک ہو جاتا ہے اور یہ مشہور کر رکھا کہ یہ دستور اور سلسلہ خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کا تھا۔

جواب

یہ طریقہ حرام اور سخت معصیت ہے حضرت حسن بصری کی طرف اس کو منسوب کرنا صریح بہتان ہے، ان پر افتراء ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو