پیر اپنا نذرانہ لیتا ہے مریدین کی اصلاح نہیں کرتا
سوال
ریاست کشمیر میں ہر ایک خاندان کے پیر صاحب صدیوں سے مقرر ہیں۔ بعضے بعد عرصہ ایک سال بعض سال میں چند دفعہ مرید کے گھر میں آ کر خوردونوش کرتے ہیں اور کچھ شب گزار کر اس مرید سے ہدیہ حاصل کر کے واپس جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں مرید پیر صاحب سے اسلام کی کوئی بات پوچھتے ہی نہیں۔ سال بھر عمر بھر مریدین بے نماز کسب حرام خور ہو کر رہتے ہیں۔ اور یہ پیر اپنا مقرر کردہ ہدیہ لیتے رہتے ہیں۔ اس کمائی کا کیا نام ہے؟
جواب
پیر کسی بزرگ متبع سنت صاحب سنت کو بنایا جاتا ہے۔ اور پیر بنانے کا مقصد یہ ہے کہ مرید کے نفس کی اصلاح ہو، حرام کاموں سے توبہ کرے، شریعت کا ہر حکم مانے، فرائض و واجبات کا اہتمام کرے، اپنی پوری زندگی کو سنت کے مطابق بنائے پیر کے ذمہ مرید کی اصلاح و تربیت واجب ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔