اپنے مرشد کی طرف سے اجازت دینا
سوال
اگر کوئی مرشد صاحب اپنے وقت آخر کسی خلیفہ کو ہدایت کرے کہ میرے فلاں مرید کا سلوک مکمل ہونے کے بعد ان کو میری طرف سے خلافت دیدینا۔ یعنی وہ مرشد صاحب جو بعد کو وصال کر گئے ان کی طرف سے خلافت ہو سکتی ہے؟ جو بزرگ وصال کر گئے ان کا خلیفہ کہلائے گایا جس نے خلافت دی ان کا خلیفہ ہوگا؟ ہمارے سلف کا کیا طریقہ رہا ہے؟
جواب
(۳) اس کی بھی نظیریں موجود ہیں کہ ایک طالب کی اصلاح کی مگر استحکام کا انتظار رہا کہ مرشد کا وقت آ گیا تو اپنے خلیفہ سے کہ دیا کہ استحکام ہونے پر میرے بعد تم فلاں شخص کو اجازت و خلافت دیدینا وہ اجازت بھی میری طرف سے ہوگی۔ اس صورت میں ایسے شخص کو اصل مرشد کا خلیفہ کہا جائے گا مگر بالواسطہ۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔