الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

Хилафа от шейха другой силсилы

سوال

اگر کسی ایک سلسلہ میں خلافت مجاز عطا ہوئی تو پھر دوسرے سلسلے کے پیر کی طرف سے بھی خلافت عطا ہو تو کیا خلافت لے سکتے ہیں؟ اس کی کیا ضرورت ہے؟ کیا ایک سلسلہ سے خلافت کافی نہیں ہوتی؟

جواب

اصل مقصود تو خلافت نہیں ہے اور اس کیلئے جدو جہد بھی نہیں چاہئے کہ اس میں مشیخیت کی طلب ہے جو کہ راہ سلوک کے خلاف ہے تاہم کوئی بزرگ اگر اجازت و خلافت دیں خواہ دوسرے سلسلے کے کیوں نہ ہوں تو انکے اخلاص و شفقت کے پیش نظر قبول کر لینا چاہئے مگر ان سے نہ طلب کی جائے نہ دل میں اس کی خواہش ہونی چاہئے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو