الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شیخ کا نا فرمان کیا سجادہ نشین بننے کا مستحق ہے؟

سوال

خلفاء اور ورثاء میں ہر وہ شخص جو اپنے پیرومرشد کا نافرمان مزید برآں وصیت کے خلاف دست تصرف دراز کر کے اور حق تلفی کر کے خود ساختہ ہر چیز کا مالک ومنتظم کار بھی بن بیٹھا وہ صحیح معنوں میں سجادہ نشین کہلانے کا مستحق ہے کہ نہیں اور اس سے بیعت درست ہے کہ نہیں؟

جواب

خلافت اور بیعت کرنے کا مستحق وہ ہے جس کے اخلاق رذیلہ کی اصلاح ہوگئی ہو اور اخلاق فاضلہ اور اعمالِ صالحہ میں رسوخ رکھتا ہو۔ متبع سنت اور احکام شرع کا پابند ہو۔ اور اس کے شیخ محقق نے اس پر اعتماد کیا ہو کہ یہ صاحب نسبت ہے اس کے ساتھ تعلق اصلاح کرنے سے اخلاق و اعمال کی اصلاح ہو کر کیفیت احسان حاصل ہوتی ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو